Posts

Showing posts with the label islamic Topics

Featured Post

محشر میں مسلمانوں کے چہرے چمکدار ہوں گے

Image
مواعظ نعیمیہ میں ہے اس آیت کریمہ میں چند باتیں قابل غور ہیں ایک یہ کہ اس آیت کا گزشتہ آیات سے کیا تعلق ہے ؟دوم یہ کہ اس کا شان نزول کیاہے؟ سوم یہ کہ اس سے کیا احکام معلوم ہوئے ؟چہارم یہ کہ اس پر اعتراض و جواب کیا ہیں؟ گزشتہ آیتوں سے دو طرح اس کا تعلق ہے پہلے فرمایا گیا تھا کہ قیامت میں بعض منہ کالے اور بعض سفید چمکدار ہوں گے کالے منہ کفار کے ہوں گے اور چمکدار منہ رحمت الٰہی میں ہوں گے مگر یہ نہ بتایا کہ کن کے منہ روشن ہوں گے یہاں ان کو بتا دیا گیا کہ اے امت مصطفیٰ ﷺ تم بھی ان میں سے ہو جس سے معلوم ہوا قیامت میں مسلمانوں کے منہ اجلے اور کافروں کے منہ کالے ہوں گے اور کیوں نہ ہوں کہ یہ لوگ دنیا میں نور کے ساتھ رہتے تھے اور کفار اندھیرے میں ۔اس سیاہی اور سفیدی کی 2وجہیں ہیں ایک یہ کہ جیسے رنج و خوشی کا اور مرض و صحت کا و رضا و ناراضی کا اثر منہ پر ہوتا ہے اسی طرح کفر و ایمان کا اثر بھی منہ پر ظاہر ہو گا گویا منہ قلب کا آئینہ ہے دوسرے یہ کہ مسلمان آقا کے غلام ہیں اور کفار دشمن روز قیامت انبیائے کرام خصوصاً سید الانبیاء ﷺ کی عظمت کےظہور کا دن ہو گا دوستوں کے منہ تو آقا کی عظمت دیک...