ایک عام سوال ؟ سوشل میڈیا یا ویب سائٹ
What Should I choose Social Media or Website
اکثرلوگوں کو کسی ویب سائٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور باوجود اسکے کہ میری ایک ڈیزائن ایجنسی ہے میں انھیں سمجھا کر واپس بھیج دیتا ہوں کہ جو کچھ آپکو کرنا ہے اسکے لیےسوشل میڈیا کافی ہے – ہو سکتا ہے ان میں سے کچھ میری بات نہیں سمجھ پاتے ہونگے یا اسکا یہ مطلب لیتے ہونگے کہ میں انھیں ٹال رہا ہوں –
میں انہیں کیا وجوہات بتاتا ہوں ؟
١ . ویب سائٹ ٹریفک لانا سخت دشوار اور مہنگا کام ہے..صرف فیس بک پر دو ارب بیس کروڑ صارف ہیں، آپ اپنی ویب سائٹ پر ایک کروڑ ٹریفک بھی نہیں لا سکیں گے کبھی آپکو اندازہ نہیں کہ ایک کروڑ ٹریفک لانے کے لیے کتنا پیسہ SEO پر اور اشتہارات پر خرچ کرنا ہوگا – اس سے کہیں کم پیسوں میں آپ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو اپنے فیس بک پیج پرفوری لا سکتے ہیں اوروہ بھی اپنی مرضی سے انتخاب کر کے – اور جب چاہے انکو دوبارہ انگیج کرسکتے ہیں .
٢. دسیوں طرح کے ایسے آپشن ہیں کہ آپ اپنے فیس بک کے فینز کو یا اشتہارات کے زریعے لائے گئے ٹریفک کو جدھر چاہیں لینڈ کرا دیں – چاہیں تو اپنے یو ٹیوب کے چینل پر یا ٹویٹر پروفایل پریا اپنے ہونے والے ایونٹ کے پیج پر یا کوئی ویڈیو انہیں دیکھائیں – کنٹرول آپکے ہاتھوں میں ہے –
٣. فیس بک پر لوگ خوب خرید و فروخت کرتے ہیں اور اسکے بھی دسیوں طریقے ہیں…اسکی تفصیلات الگ سے بیان کرونگا
٤. بغیر کسی مہارت کے فیس بک فوٹوز کے آپشنز استعمال کریں، تصویر کھینچیں ، البم بنائیں اور دنیا سے شیر کریں – یہ تصاویر آپکے پروڈکٹس کی بھی ہو سکتی ہیں جہاں صارف براہ راست فیڈ بیک اور پسند ناپسند ریکارڈ کرا سکتا ہے
٥. کمپنی، تنظیم یا این جی او ہے تو فیس بک پر ایونٹ بنا کر براہ راست دنیا سے شیر کریں اور انہیں موقعہ دیں کہ وہ چاہیں تو اس میں شامل ہوں .
٦. فیس بک کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب پر چینل بنائیں اور ویڈیوز اپلوڈ کر کے دنیا سے شیر کریں
٧. لنکڈ ان پر آپ یا کمپنی کا پروفائل بنائیں اور اپنے بزنس سے متعلق روابط سے جڑے رہیں ، یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ آپکی کوئی الگ سے ویب سائٹ ہو جس پر کوئی ٹریفک ہی نہ ہو –
٩. فیس بک آپکومفت میں موقعہ دیتا ہے کہ اپنے اشتہارات اور معمول کی پوسٹ کے تجزیاتی اعداد و شمار کو دیکھیں اور سمجھ کر آگے بڑھیں
اکثر لوگوں کے لیے درج بالانکات کافی ہیں اور انہیں کسی بھی ویب سائٹ ضرورت نہیں –
اگر ایسا ہے تو ویب ڈیزائن ایجنسیز کیوں کام کر رہی ہیں ؟
ہر گذرے دن کے ساتھ لاکھوں نئی ویب سائٹ کیوں لاؤنچ ہو رہی ہیں ؟ اور انکی دیکھ بھال کے لیے ویب ماسٹرز کیوں رکھے جاتے ہیں ؟
اسکی بھی وجوہات ہیں
١. اپکا امیج ہی سب سے اہم ہے ، آج کی دنیا میں کسی کمپنی کی ویب سائٹ نہ ہو تو سمجھیں کہوہ کمپنی بغیر کسی چہرہ کے اپنا وجود رکھتی ہے
٢. اپنے رابطے، اپنا ڈیٹا بیس سب کچھ تو آپ فیس بک پر نہیں چھوڑ سکتے نا ؟ کل کو فیس بک پر پابندی لگ گئی یا کسی وجہ سے فیس بک نے اپکا اکاونٹ اور پیج بند کر دیا تو آپ کیا کریں گے ؟
٣. لازمی ہے کہ آپکی ویب سائٹ ہو اور کوئی بھی گوگل پر آپکو تلاش کر کےآپ سے رابطہ کر سکے- ایک معمولی کافی شاپ اور ڈاکٹر کے بارے میں بھی لوگ گوگل پر ہی آکر سرچ کریں گے – آپکی ویب سائٹ ہو گی تو گوگل آپکو اپنے انڈیکس میں بہتر طریقے سے نمایاں کرے اور کچھ محنت کر کے آپ ہمیشہ پہلے صفحہ پر آسکتے ہیں –
٤.اگر ویب سائٹ ہے تو وہ آپکی اپنی پروپرٹی ہے ، اپکا اپنا کھیت ہے جو چاہیں اگائیں – بلاگ کا سیکشن شروع کر کے بلاگنگ کریں، ای کامرس اسٹور بنائیں اور گوگل کے سرچ میں بہتر سے بہتر ہونے کی کوشسشیں کر سکتے ہیں
مختصر یہ کہ ادارے ڈیجیٹل دنیا میں کراس پروموشن کرنا چاہتے ہیں – ہر پلیٹ فارم کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اپکا ایک چینل دوسرے چینل پر بھی لوگوں کو لے جاتا ہے – مثال کے طور پراگر ویب سائٹ پر موجود بلاگ آپکے فیس بک پیج کی تشہیر کرتا ہے وہیں دوسری طرف اپکا یو ٹیوب چینل آپکے ٹویٹر پروفائل پر ٹریفک لاتا ہے اور پھر ٹویٹر لوگوں کو آپکے بلاگ کی طرف اور فیس بک پیج آپکے تمام سوشل اکاونٹس پر لوگوں کو لے جاتا ہے
ہم ایک ایسی دنیا میں سانس لے رہے ہیں جہاں الفاظ لمحوں میں پھیل جاتے ہیں اور اس سے فرار ممکن ہی نہیں، تو کیوں نہ مختلف ٹیکنالوجیز اور ایپلیکیشنز کو سمجھ کر بہترین طریقوں سے اپنے حق میں استعمال کریں – آپکو اپنی کوئی نئی چیز ایجاد نہیں کرنی جو زمانے میں دستیاب ہیں انکا بنیادی استعمال سمجھنا ہے اور پھر یہ سمجھ بوجھ اپنے کاروبار، سیاست اور تبلیغ و آگاہی پھیلانے میں ڈٹ کر استعمال کریں-
Comments